لیز شدہ زمین پر بنی بلڈنگ کی فروخت کا حکم
سوال
میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اگرآپ نے کوئی زمین لیزپرلی99 سال کے لیے اور اس پرآپ نے بلڈنگ تعمیر کی ، کیا اس بلڈنگ کوزیادہ قیمت پرفروخت کیا جاسکتاہے؟ مثلاً آپ نے زمین 50٫000٫00 کی خریدی اوراس پر 50٫000٫00 کی لاگت سے بلڈنگ تعمیر کی، کیا اس بلڈنگ کو ایک کروڑ یا زیادہ پر فروخت کیا جاسکتاہے؟
جواب
مروجہ طریقہ کے مطابق لیز پر لی گئی زمین پربلڈنگ تعمیر کرنا اوراسے اضافی قیمت پرفروخت کرنا جائز ہے، شرعاً کوئی ممانعت نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143101200430
تاریخ01-01-2010

