پیشاب کے بعد منی نکلنے پر غسل واجب ہونے کا حکم
سوال
پیشاب کے بعد منی نکل آئے توغسل واجب ہوتاہے یا نہیں ؟
جواب
منی نکلنے سے غسل واجب ہونے کی شرط یہ ہےکہ منی شہوت کےساتھ اچھل کرنکلے، اگرنہ شہوت ہو اورنہ اچھل کر نکلےمثلاً کسی بیماری کی وجہ سےیا کمزوری کی وجہ سے مذکورہ شرط کے بغیر منی نکلے توغسل واجب نہیں ہوتا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143101200421
تاریخ01-01-2010

