غیر مسلم کے کھانے والا برتن استعمال کا حکم
سوال
اگر کسی برتن میں غیرمسلم نے کھانا کھایاہوتو اس برتن کے استعمال کےبارے میں کیا حکم ہے؟
جواب
اگرکوئی ناپاک چیزمثلاً شراب یاخنزیریاکوئی اورحرام چیزاس برتن میں نہ کھائی ہوتواس برتن کو استعمال کرسکتے ہیں اوراگرکوئی ناپاک یاحرام چیز استعمال کی ہوتوجب تک برتن کودھوکرپاک نہ کرلیا جائے اس وقت تک اس برتن کا استعمال ممنوع ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143101200419
تاریخ01-01-2010

