خواتین کی آواز میں نعتیں سننا
سوال
کیا مرد کومستورات کی آواز میں نعت سننا جائز ہے ؟
جواب
عورت کی آواز سے اگر لذت محسوس ہوتی ہو یا فتنہ میں پڑنے کا اندیشہ ہو تو عورت کی آواز کا سننا جائز نہیں ہوتا، لہٰذا کسی نامحرم عورت کی آواز میں نعت وغیرہ سننا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143101200411
تاریخ01-01-2010

