خواتین کا نوکری کرنا
سوال
کیافرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلےکےبارےمیں کہ موجودہ دورمیں لڑکیوں کے لیے اسکولوں وغیرہ میں نوکری کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اوراگرجائزہےتوکن کن صورتوں میں ؟
جواب
جس خاتون کاباپ ، بھائی، شوہروغیرہ موجود ہوں تو اس خاتون کی تمام تر ضروریات پوری کرنا ان کے ذمہ ہے، ایسی عورت کے لیے کسی جگہ نوکری اختیارکرنادرست نہیں ہے، لیکن اگرکوئی خاتون ایسی ہےکہ اس کی بنیادی ضروریات کا کوئی بندوبست نہ ہو، کوئی اورکمانےوالا نہ ہو توباپردہ رہتےہوئےغیرمخلوط ماحول میں حسبِ ضرورت نوکری کرنے کی گنجائش ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

