تراویح میں ایک دن میں قرآن کریم ختم کرنے کا حکم
سوال
مجھے یہ پوچھنا ہے کہ ایک دن میں تراویح میں قرآن ختم کرنا کیسا ہے؟
جواب
ایک دن میں تراویح میں قرآن ختم کرنا جائز ہے بشرطیکہ صاف اور واضح پڑھاجائے ،البتہ مستحب یہ ہے کہ تین دن سے کم میں ختم نہ کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143101200370
تاریخ01-01-2010

