طالبہ کے لیے حالتِ حیض میں قرآن کا پڑھنا
سوال
1۔ ہم لوگ شارجہ U.A.E میں رہتے ہیں میری اہلیہ قرآن حفظ کے لیے مدرسے میں جاتی ہے یہاں کے علماء کے نزدیک حیض کے دنوں میں عورت قرآن پڑھ سکتی ہے صرف پکڑ نہیں سکتی۔ ان کی کتاب میں ہم نے پڑھا کے قرآن پڑھنے کی ممانعت جنبی کے لیے ہے اس پر حائضہ کو قیاس کرنا ٹھیک نہیں۔
جواب
دورانِ حیض ماہواری عورت کے لیے قرآن کریم کی تلاوت منع ہے۔البتہ تعلیمی ضرورت کی وجہ سے ایک آیت کی مقدار سے کم پڑھ کرسانس چھوڑ دینے کی حد تک فقہاء کرام نے جواز کا لکھا ہے لہٰذا معلمہ طالبات کو پڑھائے یا خود طالبہ پڑھے تودرمیان آیت سانس توڑ دیا کریں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143101200368
تاریخ01-01-2010

