بچی کے عقیقے میں بکری کی شرط
سوال
کیا لڑکی کے عقیقے میں بکری ذبح کرنا ضروری ہے ؟
جواب
صورت مسئولہ میں لڑکی کی پیدائش پر لڑکی کے عقیقے میں ایک بکرا۔ ایک بکری ذبح کرنا مسنون ہے۔ مذکریا مونث کی کوئی قید نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143101200367
تاریخ01-01-2010

