بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

صفر کے مہینے میں شادی کرنے کا حکم

سوال

کیا صفر کے مہینے میں شادی کرنا ٹھیک ہے ؟کیا اس مہینے میں شادی ہوسکتی ہے ؟

جواب

صورت مسئولہ میں ،صفر کا مہینہ عام مہینوں کی طرح ایک مہینہ ہے ،جس طرح عام مہینوں میں کوئی نحوست نہیں اس طرح صفر کے مہینے میں نہیں۔معاشرہ میں صفر کے مہینے میں جو توہمات کی شہرت ہے ،بے سند ،بے دلیل بات ہے ۔ آنحضرت ﷺ کا ارشاد ہے کسی چیز میں نحوست نہیں ،لہٰذا صفر کے مہینے میں شادی یا کوئی اور کام شروع کرنا جائز ہے ،اس میں کوئی حرج نہیں ۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143101200363
تاریخ01-01-2010

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں