جانور کے کون سے اعضاء کھانا ناجائز ہے ؟
سوال
کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ حلال جانور کے جسم کے کون کون سے اعضاء کھانا جائز نہیں ہے مثلاً کپورے وغیرہ ؟
جواب
حلال جانور کے جسم کے مندرجہ ذیل سات اعضاء کھانا ناجائز ہے، نر اورمادہ کی پیشاب گاہیں ، کپورے، غدّہ پٹھا مثانہ ، پتا، اور خون۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143101200352
تاریخ01-01-2010

