مرغی کی فیڈخوراک میں خنزیر ملانا
سوال
بعض فارم میں خنزیر کے گوشت کی فیڈ مرغی کو کھلائی جاتی ہے تو اس مرغی کوکھانا جائز ہے یا نہیں ؟اور ایسی فیڈ سے بچنا کیسا ہے ؟
جواب
مرغی کی فیڈ(خوراک) میں خنزیر ملانا یا خالص حرام یا جس میں حرام غالب ہو،ایسی خوراک مرغیوں کو کھلانا حرام ہے، مگر ایسی مرغی جسے حرام کھلایا گیا ہو اگر اس میں حرام کی بو نہ ہو اور شرعی طور پر ذبح کی گئی ہو اس کاکھانا جائز ہے ۔رہا اس کامضر صحت ہونا تواطباء ہی اس کابہتر جواب دے سکتے ہیں۔خنزیر ملی فیڈ سے بچنے کااگر یہ مطلب ہے کہ خنزیر فیڈ میں شامل کرنے کا کیا حکم ہے تو ا س جواب گزرچکا ہے کہ ناجائز ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

