بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کے ایف سی اور میکڈونلڈز وغیرہ میں کھانا کھانےکاحکم

سوال

مجھے آپ سے یہ سوال کرنا تھا کہ کیا جو ریسٹورنٹ کراچی میں ہیں مثلاًK.F.CMcDonald39sPizza Hut وغیرہ کیا ان کے ریسٹورنٹ کا کھانا، کھانا چاہئیے میرا مطلب ہیکہ کیا یہ حلال کھانا فراہم کرتے ہیں۔

جواب

کے ۔ایف۔سی وغیرہ میں تیارکردہ کھانوں میں جو گوشت اور مصالحہ جات استعمال ہوتے ہیں اگر وہ بیرون ممالک سے غیرمسلم کمپنیوں سے منگوائے جاتے ہوں تو ایسے کھانوں کے حلال ہونے کا جب تک یقینی علم نہ ہوتو ان کا کھانا جائز نہیں ہےالبتہ اگر مذکورہ ریسٹورنٹ میں جو گوشت اور مصالحہ جات وغیرہ کھلایا جاتا ہے وہ مقامی طور پاکستان میں تیار کیا جاتا ہو تو ان ریسٹورنٹ میں تیار کردہ کھانے کی شرعاً گنجائش ہوسکتی ہے ۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143101200332
تاریخ01-01-2010

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں