بیوی کو خالہ یا بہن کہنا
سوال
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو بہن، خالہ وغیرہ سے کبھی پکارے تو کیا نکاح ختم ہوجاتا ہے اور اس کا کوئی کفارہ ہے ؟اس کے لیے کیا کرنا چاہئے؟
جواب
صورت مسئولہ میں اپنی بیوی کو بہن ، خالہ وغیرہ سے پکارنا ناپسندیدہ ہے ، اس سے احتراز کیا جائے البتہ بیوی کو بہن،خالہ پکارنے سے نکاح پرکوئی اثر نہیں پڑتا۔ دونوں کا نکاح قائم رہتا ہے اور اس کا کوئی کفارہ نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143101200310
تاریخ01-01-2010

