سیگریٹ کے استعمال کا حکم
سوال
سیگریٹ کے بارے میں کیا حکم ہے ؟کیا حرام ہے جس طرح سے شراب حرام ہے ؟
جواب
صورت مسئولہ میں سیگریٹ کا استعمال کراہت کے ساتھ جائز ہے ،اس کے ساتھ یہ صحت کے لیے نقصان دہ ہے اس لیے بہتر یہ ہے کہ اس کا استعمال نہ کیا جائے،البتہ اسے حرام نہیں کہا جاسکتا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143101200308
تاریخ01-01-2010

