مطلقہ عورت کی عدت کی مد ت
سوال
میرا سوال طلاق کے متعلق ہے ،اگر کوئی عورت اپنے شوہر سے تقریباً تین سال کے قریب الگ رہے ۔اس کے بعد اس عورت کو طلاق ہوگئی تو کیا وہ عدت گزارے گی ؟اگر ہاں تو کتنی مدت گزارے گی ؟یادرہے کہ شوہر سے جد ا ہونے کے بعد وہ اپنے شوہر کے پاس واپس نہیں گئی اور نہ ہی اس سے کسی قسم کا رابطہ کیا۔
جواب
جی ہاں بالکل مذکورہ عدت گزارے گی اور عدت کی مدت تین ماہواریاں ہوں گی ۔ اور جب سے طلاق واقع ہوئی ہے اس وقت سے عدت شمار کی جائے گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143101200263
تاریخ01-01-2010

