بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شادی کے بعد ازدواجی تعلق قائم نہ کرنا

سوال

شادی کے بعد اگر شوہر اپنی بیوی سے کچھ دن تک ازدواجی تعلق نہ رکھے تو کیا نکاح پر اثر پڑتا ہے؟ کب تک تعلق قائم ہوجانا چاہئے۔

جواب

بیوی سے ازدواجی تعلق قائم نہ کرنے سے نکاح پر تو اثر نہیں پڑتا التبہ بیوی کی حق تلفی ضرور ہوتی ہے بلا عذر ایسا کرنا گناہ ہے البتہ باہمی رضامندی سے جتنا عرصہ تعلق قائم نہ کریں شرعاً اس پر پابندی نہیں البتہ چار ماہ سے زیادہ کی مدت تک بیوی سے الگ رہنا مناسب نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143101200187
تاریخ01-01-2010

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں