بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زم زم کا پانی کھڑے ہوکر پینا مسنون ہے

سوال

زم زم پینے کا مسنون طریقہ کیا ہے ؟

جواب

صورت مسئولہ میں زم زم کا پانی قبلہ رخ کھڑے ہوکرپینا مستحب ہے۔ حدیث شریف میں ہے : ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے زم زم کا پانی کھڑے ہوکر پیا ہے۔ البتہ کوئی بیٹھ کرپیتا ہے تویہ بھی جائز ہے۔

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143101200182
تاریخ01-01-2010

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں