نابالغ بچے کا احرام
سوال
میرا سوال یہ ہے کہ کیا 4مہینے کے بچے کو عمرہ کے لیے احرام باندھنے اور بال کٹوانے کی ضرورت ہے ؟
جواب
جی ہاں بچے کے احرام کی بھی ضرورت ہے، بچے کا سرپرست اس کا احرام بندھوائے،اس کی طرف سے نیت بھی کرے اور بال بھی کٹوائے ، البتہ بچے پر بڑوں کی طرح احرام کے آداب کی خلاف ورزی ہوجانے پر کوئی گرفت نہیں ہوتی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143101200168
تاریخ01-01-2010

