بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پاکستانی مسافر کا قیام مدینہ کے بعد عمرہ ادا کرنا

سوال

میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص کراچی سے مدینہ جائے اور کچھ دن قیام کے بعد مدینے سے مکہ احرام باندھ کر عمرہ کرنے چلا جائے اس کے بعد وہ واپس پاکستان آجائے تو کیا ایسی صورت میں اس کا عمرہ ادا ہوجائے گا؟

جواب

صورت مسئولہ میں مذکورہ طریقہ کے مطابق عمرہ ادا کرنا یعنی مدینہ منورہ سے ذو الحلیفہ عمرہ کی نیت کرکے مکہ مکرمہ جانا اور عمرہ کرنا درست ہے، عمرہ ادا ہو جائے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143101200161
تاریخ01-01-2010

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں