بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مشت زنی سے روزہ ٹوٹنے کا حکم

سوال

آج کل خصوصاً نوجوانوں میں ایک برائی مشت زنی کی بہت زیادہ عام ہے، سوال یہ ہے کہ ایساکرنے سے روزہ باقی رہتاہے یا نہیں ؟روزہ کی صورت میں غسل کا کیا طریقہ ہوگا؟

جواب

مشت زنی قبیح عمل اور گناہ ہے، مذکورہ فعل سرزد ہونے پر صدق دل سے توبہ واستغفار لازم ہے۔ روزے کی حالت میں مشت زنی  سے روزہ ٹوٹ جائے گا اس روزہ کی قضا بھی کرنا ہوگی۔ روزہ کی حالت میں غسل جنابت کرتے ہوئے صرف کلی پر اکتفا کیا جائے،غرارے نہ کریں تاکہ کہیں حلق میں پانی نہ چلا جائے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143101200146
تاریخ01-01-2010

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں