شیشے کی دیوار کا سترہ بنانا
سوال
میں جاننا چاہتاہوں کہ شیشے کی دیوار جس سے آرپار دیکھاجاسکے، نمازی کے لیے سترہ بن سکتی ہے؟
جواب
انگلی کے برابر موٹی اور ایک ہاتھ کے برابر اونچی کوئی بھی چیز سترہ بن سکتی ہے۔ خواہ وہ شیشہ ہی کیوںنہ ہوجس سے آرپار دیکھاجاسکے۔ کونکہ سترہ کا مقصد نمازی اور سامنے سےگذرنے والے کے درمیان حائل ہوناچاہئے اور یہ مقصد شیشے سے بھی حاصل ہوجاتاہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143101200104
تاریخ01-01-2010

