بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کرسی پربیٹھ کر نمازپڑھنےکاحکم

سوال

کیا کرسی پربیٹھ کرنمازادا کی جاسکتی ہے جس میں سجدہ اشارہ سے کیا جائے؟

جواب

اگرکوئی شخص کھڑے ہوکررکوع سجدے کے ساتھ نماز پڑھنےپرقادرنہ ہواورنہ ہی زمین پربیٹھ کراشارہ سےنمازپڑھ سکتاہوتواس کےبعداس کواجازت ہے کہ کرسی پربیٹھ کراشارہ سےرکوع سجدہ کے ساتھ نمازپڑھ لے جس میں سجدہ کا اشارہ رکوع کی بنسبت زیادہ جھکاؤ والاہو اگرزمین پربیٹھ کرپڑھ سکتاہوتوکرسی کےبجائے زمین پربیٹھ کرپڑھنازیادہ بہترہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143101200092
تاریخ01-01-2010

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں