بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

چلتی ہوئی کارمیں نماز پڑھنے کاحکم

سوال

میرا سوال یہ ہےکہ کیا چلتی ہوئی گاڑی موٹرکار میں فرض نماز پڑھی جاسکتی ہے، جبکہ گاڑی کی سمت کا پتہ بھی نہ ہو.

جواب

چلتی ہوئی گاڑی موٹرکار میں نماز کی شرائط اورفرائض یعنی قبلہ رخ ہونا، قیام، رکوع وسجود وغیرہ کی رعایت نہیں رکھی جاسکتی اس لیے کار میں نماز پڑھنا درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143101200091
تاریخ01-01-2010

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں