بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کرسی پربیٹھ کرنمازپڑھنے کی صورت میں سامنے اونچی میز پر سجدہ کرنے کا حکم

سوال

میری والدہ زمین پرسجدہ نہیں کرسکتیں اورکرسی پرنمازپڑھتی ہیں ابھی میری والدہ کسی پر نمازپڑھتے ہوئے قیام نہیں کرتی اورسامنے میزپرسجدہ کرتی ہیں۔ میزکرسی سے تقریباً 11سے 13 انچ بڑی ہے۔بتائیے گاکہ میری والدہ کاقیام نہ کرنااور میزپرسجدہ کرنا درست ہے یا نہیں ؟

جواب

سجدہ پر قدرت نہ ہونے کی وجہ سے قیام ساقط ہے ، بہتر یہ ہے کہ آپ کی والدہ زمین پر بیٹھ کر ہی نماز پڑھ لیا کریں ۔ سجدہ سرکو جھکا کر اشارے سے کرلیا کریں ،سجدہ کرنے کے لیے تکیہ ،میز وغیرہ کا ہونا کوئی ضروری نہیں ہے،اگر زمین پر بیٹھ کر نماز نہیں پڑھ سکتیں توپھر کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز ہے۔ سجدہ کے لیے میز کا ہونا ضروری نہیں ، میز نہ ہو تو بہتر ہے تاکہ جس قدر جھکنا ممکن ہو اس قدر جھک جایا کریں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143101200069
تاریخ01-01-2010

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں