تشہد میں درودشریف کے بعد مسنون دعاؤوں کا پڑھنا
سوال
سوال یہ ہے کہ کیا فرض اور دیگر نمازوں کی آخری رکعت میں تشہد میں بیٹھ کر التحیات اور درود شریف پڑھنے کے بعد ایک سے زائد قرآنی و مسنون دعائیں پڑھی جاسکتی ہیں ؟
جواب
پڑھ سکتے ہیں، کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143101200030
تاریخ01-01-2010

