گالوں پر موجود داڑھی سے زائد بالوں کو چمٹے سے نوچنے کا حکم
سوال
گالوں پر جو بال ہیں جنہیں کاٹنا جائز ہے، بلیڈ سے صاف کر سکتے ہیں؟ اسی طرح اگر ان بالوں کو اگر چمٹے سے نوچ لیں تو کیا حکم ہے، ایسا کرسکتے ہیں؟
جواب
رخسار کے زائد بال جو داڑھی کا حصہ نہیں ہیں، انہیں ہٹانے یعنی خط بنوانے کی گنجائش ہے، چاہے قینچی یا بلیڈ استعمال کیا جائے یا چمٹے سے ہٹائے جائیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004201509
تاریخ02-03-2019

