بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کینگرو حلال ہے یا حرام؟

سوال

کینگرو حلال جانور ہے یا حرام؟

جواب

کینگرو حلال جانور ہے ، کیوں کہ اس میں ہماری معلومات کی حد تک حرمت کی کوئی دلیل(  گوشت خور یا درندہ صفت ہونا،  گندگی کھانے والا ہونا  ، خبث)نہیں پائی جاتی۔ ماہرینِ علمِ حیوانات کے مطابق یہ گھاس خور جانور ہے،  گوشت خور یا درندہ نہیں ہے،  نہ ہی گندگی کھانے والا ہے،  اور نہ ہی خبائث میں داخل ہے۔ (ھندیہ، ج: ۵، ص: ۲۸۹، شامی ج: ۶، ص؛ ۳۰۶)۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143805200025
تاریخ24-02-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں