کیا حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر کے دروازے کو آگ لگائی تھی؟
سوال
کیا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کے دروازے پر آگ لگائی تھی؟
جواب
اس قسم کا کوئی واقعہ کسی مستند تاریخی کتاب میں نہیں ملتا، البتہ کتبِ شیعہ کی بعض ان کتابوں میں یہ من گھڑت واقعہ مذکور ہے جو اہلِ تشیع کے یہاں بھی غیر معتبر کتب ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200360
تاریخ24-06-2019

