بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نفلی صدقہ کا مصرف

سوال

صدقہ کن کن لوگوں کو دے سکتے ہیں؟

جواب

صدقہ واجبہ مثلاً: زکاۃ، کفارات،نذر،صدقہ فطر وغیرہ تو خاص فقراء و مساکین جو مستحق زکاۃ ہوں صرف انہیں دے سکتے ہیں،البتہ صدقہ نافلہ صاحبِ نصاب شخص کو بھی دے سکتے ہیں،سب سے بہتر یہ ہے کہ جو رشتہ دار یا تعلق دار حاجت مند ہو اسے دیا جائے،ورنہ عام فقراء و مساکین کو دیا جائے،نفلی صدقہ مال دار اور غیر مسلم کو بھی دیا جاسکتا ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 143908200779
تاریخ10-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں