بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 جُمادى الأولى 1448ھ 06 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قیامت دس محرم الحرام کے دن واقع ہونے کی کوئی روایت موجود ہے؟

سوال

حضرت کیا قیامت دس محرم الحرام کے دن واقع ہونے کی کوئی روایت موجود ہے؟

جواب

جمعہ کے دن قیامت قائم ہوگی، یہ تو حدیث میں موجود ہے؛ لیکن ۱۰؍ محرم کو قائم ہوگی یہ بات کسی صحیح حدیث میں نہیں مل سکی۔ (مستفاد: آپ کے مسائل اور ان کا حل ۲/ ۳۵۵)
ولا تقوم الساعۃ إلا یوم الجمعۃ، وفي ’’العرف الشذي‘‘: ورد في حدیث قوي: أن قیام الساعۃ یکون یوم عاشوراء، عاشر المحرم فیکون العاشوراء یوم الجمعۃ، أقول: لم أقف علیہ فلینظر۔ (معارف السنن، أبواب الجمعۃ، باب في الساعۃ التي ترجی في یوم الجمعۃ، مکتبہ أشرفیہ دیوبند وکراچی ۴/ ۳۰۶) فقط واللہ  اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144001200187
تاریخ21-09-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں