بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قوتِ حافظہ کا عمل

سوال

میرے بچے اسکول یا مدرسہ کا سبق یاد کرتے ہیں تو جلدی بھول جاتے ہیں، کوئی دعا یا عمل بتادیں کہ حافظہ مضبوط ہوجائے!

جواب

بچے اگر سمجھ دار ہیں تو  ہر نماز کے بعد وہ اپنے سر پر ہاتھ رکھ کر گیارہ مرتبہ  يَا قَوِيُّ پڑھنے کا اہتمام کریں، فجر اور مغرب کی نماز کے بعد سات سات مرتبہ ’’رَبِّ اشْرَحْ لِيْ صَدْرِيْ وَيَسِّرْلِيْ أَمْرِيْ وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِيْ يَفْقَهُوْا قَوْلِيْ، رَبِّ زِدْنِيْ عِلْماً‘‘ پڑھیں، اور جس وقت سبق یاد کرانے بٹھائیں تو ان کو پرسکون ماحول میں بٹھائیں جہاں ان کے ذہنی انتشار کے اسباب نہ ہوں اور یاد کرنے سے پہلے تین تین بار درج ذیل دعاؤں کے پڑھنے کا اہتمام کروایا کریں اللہ کی ذات سے امید ہے کہ فائدہ ہوگا:

’’رَبِّ زِدْنِيْ عِلْمَا‘‘

’’رَبِّ يَسِّرْ وَ لاَ تُعَسِّرْ وَ تَمِّمٍ بِالْخَيْرِ‘‘۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144001200849
تاریخ03-11-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں