بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قرض وصولی کے لیے دعا


سوال

میں نے ایک شخص کو کچھ روپیہ قرض دیا ہے،  کوئی ایسا عمل بتادیں کہ وہ شخص میرا قرض لوٹادے، وہ شخص قرض وصولی میں ٹال مٹول کر رہا ہے۔

جواب

کثرت سے درج ذیل دعا کا وِرد رکھیے:

"حَسْبُنَا الله وَ نِعْمَ الْوَكِيْل نِعْمَ الْمَوْلَي و نِعْمَ النَّصِيْر".

نیز  استغفار کی بھی کثرت کیجیے؛ اس لیے کہ بنصِ قرآنی استغفار کی برکت سے اللہ رب العزت مال بڑھا دیتا ہے، اور چلتے پھرتے ’’یَا بَاسطُ‘‘ پڑھتے رہیے ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200464

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں