بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 ذو القعدة 1441ھ- 04 جولائی 2020 ء

دارالافتاء

 

عدت کے دوران کیا عورت اپنے بہنوئی کے سامنے آ سکتی ہے؟


سوال

 کیا عورت عدت میں ہو تو اس حالت میں وہ اپنے بہنوئی کے سامنے آسکتی ہے؟ سالی کے لیے اس کا بہنوئی محرم ہے یا غیر محرم؟

جواب

بہنوئی سالی کے لیے محرمِ وقتی ہے، (یعنی جب تک بہن اس کے نکاح یا عدت میں ہو اس وقت تک اس سے نکاح حرام ہے) محرمِ ابدی نہیں، عدت کے دوران عورت صرف اپنے محارمِ ابدی ( جن سے کبھی بھی کسی بھی حالت میں نکاح حلال نہیں ہوتا) کے سامنے آ سکتی ہے، بہنوئی کے سامنے آنے کی شرعاً اجازت نہیں، خواہ عدت کی حالت ہو یا عدت نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200051

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں