عدت کی تکمیل پر گھر سے باہر نکلنا ضروری نہیں
سوال
میری والدہ کی عدت مکمل ہونے کو ہے، تو مجھے یہ جاننا تھا کہ اس کے بعد کیا ان کا گھر سے باہر جانا ضروری ہے؟ یا یہ تمام رسمی چیزیں ہیں؟ کیا اسلام میں اس کے متعلق کوئی حکم ہے کہ عورت اپنی عدت مکمل کرنے کے بعد گھر سے باہر جائے آئے؟ کیا یہ جانا ضروری ہے؟
جواب
عدت کی تکمیل پر خاتون کا گھر سے باہر جانا شرعاً ضروری نہیں۔ دن پورے ہوجائیں تو عدت مکمل ہوجائے گی، خواہ وہ گھر کے اندر ہی رہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144012201035
تاریخ07-09-2019

