بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 محرم 1448ھ 18 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

شتر مرغ پر زکاۃ کا حکم


سوال

شتر مرغ پر کتنی زکاۃ دینی ہو گی؟

جواب

شتر مرغ اگر تجارت (بیچ کر نفع کمانے ) کی نیت سے نہیں خریدے گئے ہوں تو ان  پر زکاۃ لازم نہیں, لیکن اگر شتر مرغ تجارت کی نیت سے خریدے گئے ہوں تو پھر وہ مالِ تجارت ہوں گے اور ان کی مالیت اکیلے یا دیگر اموالِ  تجارت کے ساتھ ملانے سے زکاۃ  کے نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت) تک پہنچنے کی صورت میں ان کی کل مالیت کا ڈھائی فیصد زکاۃ  واجب ہو گی۔ فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144008201819

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں