بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزہ کس عمر میں فرض ہوتا ہے؟

سوال

روزہ کس عمر میں فرض ہے؟

جواب

روزہ بالغ پر فرض ہوتا ہے ، اگر پندرہ سال کی عمر سے پہلے ہی بلوغت کی علامات ( مثلاً: احتلام ، حیض  یا حمل وغیرہ) میں سے کوئی علامت ظاہر ہوجائے تو اسی وقت سے روزہ فرض ہوجائے گا ، لیکن اگر کوئی علامت ظاہر نہ ہو تو لڑکا اور لڑکی دونوں قمری حساب سے پندرہ سال کی عمر پوری ہونے پر بالغ سمجھے جائیں گے اور جس دن سولہواں سال شروع ہوگا اس دن سے ان پر نماز روزہ وغیرہ فرض ہوگا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143909200707
تاریخ11-06-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں