رضاعت کی مدت
سوال
لڑکے کی رضاعت کی مدت کتنی ہے؟
جواب
رضاعت کی مدت دو سال ہے خواہ لڑکا ہو یا لڑکی، دو سال کے بعد دودھ پلانا جائز نہیں ہے، لیکن ڈھائی سال کے اندر اندر دودھ پلادیا تو اس سے حرمت رضاعت ثابت ہوجائے گی۔(فتاوی رحیمیہ 8/249) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200257
تاریخ25-09-2018

