بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 ربیع الاول 1442ھ- 20 اکتوبر 2020 ء

دارالافتاء

 

رشتہ کرتے وقت لڑکی کو کس وقت دیکھنے کی اجازت ہے؟


سوال

لڑکے کو لڑکی دیکھنے کا حکم رشتہ ڈالنے سے پہلے ہے یا بعد میں؟  اگر رشتہ ڈال دیا پھر لڑکے نے دیکھنے کے بعد منع کردیا،  پھر کیا حکم ہے؟

جواب

جب کسی جگہ نکاح کرنے کا پختہ ارادہ ہو تو نکاح سے پہلے لڑکا لڑکی کا ایک دوسرے کو ایک مرتبہ براہِ راست دیکھ لینا بہتر ہے، حدیث شریف میں اس دیکھنے کو شادی کے بعد محبت کا سبب بتایا گیا ہے، لیکن یہ دیکھنا شرعاً ضروری نہیں، صرف گھر کی خواتین دیکھ لیں، یہ بھی کافی ہے۔خلاصہ یہ ہے کہ اگر کوئی گھرانہ پسند آجائے اور لڑکا، لڑکی کو پسند کرنے کے لیے ایک مرتبہ خود دیکھنا چاہتا ہو تو پہلے دیکھ لے، پھر رشتہ ڈالا جائے، کیوں کہ رشتہ ڈالنے کے بعد منع کرنا اچھا نہیں ہے۔البتہ اگر کوئی رشتہ ڈالنے کے بعد لڑکی کو دیکھے اور پسند نہ آئے تو اس رشتہ سے انکار کرنا شرعاً جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200671

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں