بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دیور اور جیٹھ سے پردہ


سوال

میری بھابھی شرعی پردہ کرتی ہے، لیکن ہم بھائیوں کے سامنے پردہ نہیں ہوتا. کیا یہ صحیح ہے؟

جواب

آپ کی بھابھی کا شرعی پردہ کرنا لائقِ تحسین ہے،  لیکن جس طرح دوسرے مردوں سے پردہ کرتی ہیں، اسی طرح انہیں چاہیے کہ وہ اپنے دیور اور جیٹھ سے بھی پردہ کریں، البتہ گھر کے اندر ہر وقت چہرہ چھپا کر رکھنا چوں کہ مشکل ہے؛ لہٰذا گھر کے کام کرتے ہوئے بڑی چادر سر پر ڈال کر رکھیں؛ تا کہ پردہ ہو سکے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200511

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں