بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

- 20 نومبر 2019 ء

دارالافتاء

 

حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے نکاح کی تاریخ


سوال

 حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کی شادی کا دن کون سا تھا اور سال کون سا تھا؟

جواب

حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا نکاح سیدنا حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ سے راجح قول کے مطابق سن 2 ہجری میں ہوا ہے، نکاح کے مہینہ میں قدرے اختلاف ہے، اس سلسلے میں مختلف اقول ہیں، (1) رمضان 2 ہجری (2) رجب 2 ہجری ۔ (3) صفر 2 ہجری (4) سن 2 ہجری کے شروع میں محرم کے مہینہ میں ۔

اسی طرح رخصتی کے بارے میں بھی مختلف اقوال ہیں: (1) ذی القعدہ 2 ہجری ، (2) ذی الحجہ 2 ہجری،(3) ایک قول یہ ہے کہآپ ﷺ نے حضرت عائشہ رضی تعالیٰ عنہ سے رخصتی کے ساڑھے چار ماہ بعد ، حضرت فاطمہ کا نکاح کیا، اور نکاح کے بعد ساڑھے نو ماہ بعد ان کی رخصتی کی ہے، اور حضرت عائشہ رضی تعالیٰ عنہا کی رخصتی ہجرت کے پہلے سال شوال کے مہینے میں ہوئی، اور اس کے ساڑھے چار ماہ بعد کا مطلب ہے کہ صفر میں حضرت فاطمہ رضی تعالیٰ عنہا کا نکاح ہوا، اور اس کے ساڑھے نو ماہ بعد رخصتی کا مطلب یہ ہوا کہ سن 2 ہجری ذی القعدہ میں حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی رخصتی ہوئی۔

لہذا ان میں راجح قول یہی ہے کہ سن 2 ہجری میں غزوہ بدر سے پہلے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا نکاح ہوا ، اور غزوہ بدر رمضان میں ہوا، اس سے واپسی پرذی القعدہ کے آخر یا ذی الحجہ کے شروع میں آپ کی رخصتی ہوئی۔

باقی نکاح کا دن کون سا تھا، تتبع اور تلاش کے باوجود ہمیں یہ معلوم نہیں ہوسکا۔

سبل السلام (2/ 219):
"(وعن ابن عباس - رضي الله عنهما - قال: «لما تزوج علي فاطمة - رضي الله عنهما -) هي سيدة نساء العالمين، تزوجها علي - رضي الله عنه - في السنة الثانية من الهجرة في شهر رمضان، وبنى عليها في ذي الحجة ولدت له الحسن والحسين والمحسن".

عمدة القاري شرح صحيح البخاري (16/ 249):
"وأنكحها رَسُول الله صلى الله عَلَيْهِ وَسلم عَليّ بن أبي طَالب، رَضِي الله تَعَالَى عَنهُ، بعد وقْعَة أحد، وَقيل: تزَوجهَا بعد أَن ابتني رَسُول الله صلى الله عَلَيْهِ وَسلم بعائشة بأَرْبعَة أشهر وَنصفاً وَبنى بهَا بعد تَزْوِيجه إِيَّاهَا بِتِسْعَة أشهر وَنصف، وَكَانَ سنّهَا يَوْمئِذٍ خمس عشرَة وَخَمْسَة أشهر وَنصفاً، وَكَانَ سنّ عَليّ يَوْمئِذٍ إِحْدَى وَعشْرين سنةً وَخَمْسَة أشهر".

كوثر المعاني الدراري في كشف خبايا صحيح البخاري (5/ 288):
"وتزوجها علي أوائل المحرم سنة اثنتين، قيل: إنه تزوجها بعد أن ابتنى رسول الله صلى الله عليه وسلم بعائشة بأربعة أشهر ونصف، وبنى بها بعد تزويجه إياها بتسعة أشهر ونصف، وكان سنها يوم تزويجها خمس عشرة سنةً وخمسة أشهر ونصفًا، وكان سن علي إحدى وعشرين سنةً وخمسة أشهر. وقيل: تزوجها في رجب سنة مقدمهم المدينة، وبنى بها مرجعه من بدر، ولها يومئذٍ ثمان عشرة سنةً.
وفي الصحيح عن علي قصة الشارفية لما ذبحهما حمزة، وكان علي أراد أن يبني بفاطمة. فهذا يدفع قول من زعم أن تزويجه بها كان بعد أحد، فإن حمزة قُتل بأحد.
وولدت له: حسنًا وحُسينًا، ومُحسنًا، وأم كلثوم، وزينب".

الطبقات الكبرى ط دار صادر (8/ 22):
"عَنْ أَبِيهِ قَالَ: «تَزَوَّجَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ فَاطِمَةَ بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ صلّى الله عليه وسلم فِي رَجَبٍ بَعْدَ مَقْدَمِ النَّبِيِّ صلّى الله عليه وسلم الْمَدِينَةَ بِخَمْسَةِ أَشْهُرٍ وَبَنَى بِهَا مَرْجِعَهُ مِنْ بَدْرٍ وَفَاطِمَةُ يَوْمَ بَنَى بِهَا عَلِيٌّ بِنْتُ ثَمَانِيَ عَشْرَةَ سَنَةً»".

الذرية الطاهرة للدولابي (ص: 63):
"عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، قَالَ: «تَزَوَّجَ عَلِيُّ فَاطِمَةَ فِي صَفَرٍ فِي السَّنَةِ الثَّانِيَةِ وَبَنَى بِهَا فِي ذِي الْحِجَّةِ عَلَى رَأْسِ اثْنَتَيْنِ وَعِشْرِينَ شَهْرًا يَعْنِي مِنَ التَّارِيخِ»".

المنتخب من ذيل المذيل (ص: 90):
"قال الطبري: وتزوج على فاطمة عليها السلام في رجب بعد مقدم النبي صلى الله عليه وسلم المدينة بخمسة أشهر وبنى بها مرجعه من بدر وفاطمة يوم بنى بها على عليه السلام ابنة ثمانى عشرة كذلك ذكر محمد ابن عمر عن عبد الله بن محمد بن عمر بن على عن أبيه".

الإصابة في تمييز الصحابة (8/ 264):
"تزوّج عليّ فاطمة في رجب سنة مقدمهم المدينة، وبنى بها مرجعه من بدر، ولها يومئذ ثمان عشرة سنةً.
وفي «الصّحيح» عن عليّ قصّة الشّارفين لما ذبحهما حمزة، وكان عليّ أراد أن يبني بفاطمة، فهذا يدفع قول من زعم أنّ تزويجه بها كان بعد أحد، فإن حمزة قتل بأحد".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200950

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاشں

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں

ہماری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے