ثناءدو بار پڑھ لی تو سجدہ سہو کا حکم
سوال
اگر نماز شروع کرتے وقت ثناء 2 بار پڑھ لی تو سجدہ سہو لازم ہو گا یا نہیں؟
جواب
اگر پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ شروع کرنے سے پہلے دو دفعہ ثناء پڑھ لی تو سجدہ سہو لازم نہیں ہوگا؛ کیوں کہ فاتحہ سے پہلے محلِ ثناء ہی ہے۔ تاہم یہ طریقہ خلافِ سنت ہے، سنت یہ ہے کہ ایک ہی مرتبہ ثناء کے کلمات پڑھے جائیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105200161
تاریخ02-01-2020

