بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 جُمادى الأولى 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

توہین رسالت کی سزا کے اجرا کا اختیار

سوال

توہینِ رسالت کی  سزا دینے کا اختیار کس کے پاس ہے حکومت یا عوام؟

جواب

 پاکستان  کے قانون کے آرٹیکل 295 C  کے تحت گستاخِ رسول ﷺ کی سزا بطورِ حد قتل ہے۔اور اس جرم کے پائے جانے اور اقرار یا شرعی گواہوں کی گواہی سے یہ  ثابت ہو جانے کی صورت میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس سزا کا اطلاق کرے, اور توہین رسالت سمیت تمام شرعی حدود کے نفاذ اور  سزاوٴں کا اجرا حکومت کا کام ہے، ہرکس و ناکس اس طرح کی سزا جاری کرنے کا مجاز نہیں ہے۔ عوام کی ذمہ داری یہ ہے کہ اگر خدانخواستہ ہمارے معاشرے میں کوئی ایسا مجرم پایا جاتاہے تو شریعت اور قانون کے تقاضے پورے کرے، اور ایسے مجرم کے خلاف پر امن قانونی چارہ جوئی کرکے اسے کیفرِ کردار تک پہنچائے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144008200077
تاریخ10-04-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں