تقسیم ترکہ، ورثاء میں بیوہ ماں بہن اور چچا شامل ہیں
سوال
ایک شخص مر گیا، اس کے وارثین میں ایک بیوی، ماں، ایک بہن، اور ایک چچا شامل ہیں ۔ براہِ مہربانی ان کی میراث کیسی تقسیم ہوگی؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مرحوم کے کل ترکہ کو 13 حصوں میں تقسیم کرکے 3 حصے بیوہ کو ، 4 حصے ماں کو ، 6 حصے بہن کو ملیں گے اور مرحوم کے چچا محروم رہیں گے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201279
تاریخ20-05-2019

