بینک میں کام کرنے والے کو مکان کرایہ پر دینا
سوال
نیشنل بینک میں کام کرنے والے کو مکان کرایہ پر دینا جائز ہے؟
جواب
اگر اس شخص کی آمدنی صرف بینک کی ہو اور کوئی ذریعہ آمدنی نہ ہو تو اس صورت میں چوں کہ وہ کرایہ کی ادائیگی اسی حرام آمدنی سے کرے گا ؛ اس لیے ایسے شخص کو مکان کرایہ پر دینا کراہت سے خالی نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144001200106
تاریخ16-09-2018

