بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 ربیع الثانی 1448ھ 11 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

امام کا ربنا لک الحمد کہنا

سوال

امام جب رکوع سے واپس آتے ہیں تو وہ ربنا لک الحمد پڑھیں گے یا نہیں؟

جواب

امام کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ صرف سمع الله لمن حمده پڑھے اور ربنا لک الحمد مقتدی پڑھیں گے، البتہ اگر امام  بھی ربنا لک الحمدپڑھ لے تو اس سے نماز میں کوئی خرابی نہیں آئے گی۔ 

الفتاوى الهندية (1/ 74)

'' فإن كان إماماً يقول: سمع الله لمن حمده بالإجماع، وإن كان مقتدياً يأتي بالتحميد ولا يأتي بالتسميع بلا خلاف، وإن كان منفرداً الأصح أنه يأتي بهما. كذا في المحيط۔ وعليه الاعتماد. كذا في التتارخانية وهو الأصح''.فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143908201167
تاریخ19-05-2018

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں