بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 صفر 1442ھ- 26 ستمبر 2020 ء

دارالافتاء

 

اسٹاک مارکیٹ میں جائز کاروبار والی کمپنیاں


سوال

کیا اسٹاک ایکسچینج میں ایسی کمپنیاں بھی ہیں جن کا کاروبار جائز ہو ،؟ اور ان سے انویسٹ کیا جاسکے!؟ اگر آپ کو اس طرح کی کمپنیز کے نام آتے ہیں تو نام بھی بتادیں؟

جواب

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری  چند شرائط کے ساتھ جائز ہے۔

(۱)جس کمپنی میں انوسٹ کرناہے اس کا کل سرمایہ یا غالب سرمایہ حلال ہو۔ (۲)  اس کا  اصل کاروبار حلال ہو اور جائز  طریقہ سے کاروبار کیا جاتا ہو۔(۳) اس کمپنی کے کچھ اثاثے (فکسڈ ایسٹس) وجود میں آچکے ہوں، رقم صرف نقد کی شکل میں نہ ہو۔(۴)شیئرز کی خرید وفروخت میں شرائطِ بیع کی پابندی کی جاتی ہو (۵) منافع کی کل رقم کو تمام حصہ داران میں ان کے حصص کے مطابق تقسیم  کیا جاتا ہو۔( ماخوذ ازاسلامی معشت کے بنیادی اصول، مفتی عبد السلام چاٹگامی مدظلہ العالی، ص:۳۲۵، ۳۲۶)

اب جو کمپنیاں ان شرائظ پر پورا اترتی ہیں ان میں سرمایہ کاری جائز ہے، اور ایسی کمپنیاں موجود بھی ہیں،  مثلا پیٹرولیم کمپنیاں، سیمنٹ فیکٹریاں ، وغیرہ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143803200027

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

کتب و ابواب

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں