اُلٹے جوتے کو سیدھا کرنا
اُلٹے جوتے کو سیدھا کرنا
سوال
1-اکثر لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ جب کوئی جوتا اُلٹا پڑا ہوا ہو تو اس کو سیدھا کر دیا جاتا ہے اور وجہ یہ بتلائی جاتی ہے کہ اس طرح اللہ تعالیٰ کی بے ادبی لازم آتی ہے، کیا یہ بات درست ہے یا نہیں ؟
2-اکثر اردو اخبارات کافی تعداد میں نیچے پڑے ہوتے ہیں کہ جن میں اللہ تعالیٰ اور انبیاء کرامo کے نام بھی لکھے ہوئے ہوتے ہیں، بعض اوقات جگہ جگہ کافی زیادہ تعداد میں ہوتے ہیں، تو ایسی صورت میں کیا کیا جائے؟
جواب
1- صورتِ مسئولہ میں اُلٹے جوتے کو سیدھا کرنا ادب اور سلیم الفطرت ہونے کا تقاضا ہے، اس لیے اُسے سیدھا کردیا جاتا ہے، مگر یہ کہنا کہ اُس سے اللہ تعالیٰ کی بے ادبی لازم آتی ہے، یہ بات درست نہیں ہے۔
2-جن اختیارات میں اللہ تعالیٰ اور انبیاء کرامo کے مقدس نام ہوں، ایسے اخبارات کا حکم یہ ہے کہ انہیں کسی محفوظ مقام پر دفن کردیا جائے اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو پھر ان اخبارات سے مقدس ناموں کو مٹادیا جائے یا مقدس ناموں کو ہٹاکر باقی کو جلادیا جائے یا سمندر میں بہادیا جائے۔فتاویٰ شامی میں ہے:
’’الکتب التي لا ینتفع بھا یمحیٰ عنھا اسم اللہ وملائکتہ ورسلہ ویحرق الباقي بأن تلقی في ماء جار کما ھي أو تدفن وھو أحسن کما في الأنبیاء وفي الشامیۃ : وکذا جمیع الکتب إذا بلیت وخرجت عن الانتفاع بھا ۔ ۔۔۔۔۔۔ وإن شاء غسلہ بالماء أو وضعہ في موضع طاھر لاتصل إلیہ ید محدث ولاغبار ولا قذر تعظیما لکلام اللہ عزوجلّ۔‘‘(کتاب الحظر والإباحۃ، ج:6، ص:422) فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 1436-156
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

