بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 جُمادى الأولى 1448ھ 26 اکتوبر 2026 ء

بینات

 

جامعہ کے اُستاذ مولانا محمد یاسر عبداللہ صاحب کو صدمہ

  • موضوعجمادی الاولی ۱۴۴۷ھ - نومبر 2025ء
  • مصنفمحمد اعجاز مصطفیٰ
  • تاریخ01 / 11 / 2025

جامعہ کے اُستاذ مولانا محمد یاسر عبداللہ صاحب کو صدمہ

جامعہ کے استاذ مولانا محمد یاسر عبداللہ صاحب کا ۱۶ ماہ کا معصوم بچہ محمد سُلَیم ۲۶؍ ربیع الثانی ۱۴۴۷ھ مطابق ۲۰؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء بروز پیر کو داغِ مفارقت دے گیا،  إنا للہ وإنا إلیہ راجعون، إن للہ ما أخذ ولہٗ ما أعطی وکل شيء عندہٗ بأجل مسمّٰی۔ أعظم اللہ أجرہٗ، وأحسن عزاءہٗ، آمین۔
جامعہ کی انتظامیہ، اساتذہ اور تمام عملہ مولانا سے تعزیت کرتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں اُن کے لیے دعا گو ہیں ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مولانا، بچہ کی والدہ، اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ، بچہ کو والدین کے لیے ذخیرۂ آخرت بنائے اور نعم البدل عطا فرمائے، آمین ثم آمین