بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 جُمادى الأولى 1448ھ 06 اکتوبر 2026 ء

بینات

 

مارخور کی قربانی جائز ہے یا نہیں؟

  • موضوعذو القعدۃ ۱۴۴۶ھ - مئی 2025ء
  • مصنفادارہ
  • تاریخ01-05-2025

مارخور کی قربانی جائز ہے یا نہیں؟

سوال

کیا مارخور کی قربانی جائز ہے؟

جواب

پالتو حلال جانور سے قربانی کرنا جائز ہے، جنگلی جانور سے قربانی کرنا جائز نہیں، مارخور جنگلی جانورہے، اس لیے اس سے قربانی کرنا جائز نہیں ہے۔ فتاویٰ عالمگیری میں ہے: 
’’وإن ضحی بظبیۃ وحشیۃ أنست أو ببقرۃ وحشیۃ أنست لم تجز۔‘‘ (الفتاوی الہندیۃ، کتاب الأضحیۃ، الباب الخامس في بیان محل إقامۃ الواجب: ۵/۹۷، ط: رشیدیۃ) 
 

فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر :3288/1441                         دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
 

تلاشں

شکریہ

آپ کا پیغام موصول ہوگیا ہے. ہم آپ سے جلد ہی رابطہ کرلیں گے

گزشتہ شمارہ جات

مضامین