بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 ربیع الثانی 1448ھ 12 اکتوبر 2026 ء

بینات

 

حضرت مولانا محمد اعجاز مصطفی صاحب مدظلہٗ کو صدمہ ایصالِ ثواب کی درخواست

  • موضوعشعبان المعظم 1439 ھ - مئی 2018 ء
  • مصنفادارہ
  • تاریخ01 / 05 / 2018

حضرت مولانا محمد اعجاز مصطفی صاحب مدظلہٗ کو صدمہ

ایصالِ ثواب کی درخواست

 

ماہنامہ بینات کے مدیر معاون اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کراچی کے امیر حضرت مولانا محمد اعجاز مصطفی صاحب مدظلہٗ کی والدہ محترمہ ۲۵؍ رجب المرجب ۱۴۳۹ھ مطابق ۱۲؍ اپریل ۲۰۱۸ء بروز جمعرات کو لودھراں شہر میں انتقال کرگئیں۔ إنا للّٰہ وإنا إلیہ راجعون، إن للّٰہ ماأخذ ولہٗ ماأعطٰی وکل شیء عندہٗ بأجل مسمّٰی، اللّٰہم اغفر لہا وارحمہا وعافہا واعف عنہا وأکرم نزلہا ووسع مدخلہا وأدخلہا جناتک جنات النعیم یا رب العالمین! وألہم ذویہ الصبر والسلوان۔
ماہنامہ ’’بینات‘‘ کے باتوفیق قارئین سے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت ورفعِ درجات اور ایصالِ ثواب کی درخواست ہے۔